Spiritual Healing
محمد اعطم شاہ (
خوشاب) : سخت مزاج افسر سے بات کرنی ہو یا پانچ چھ افراد کے سامنے اظہار ِ خیال
کرنا ہو۔ دل کی دھڑکن تیز اور ہاتھوں میں لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔ مقابل میری
گھبراہٹ محسوس کر لیتا ہے۔ بات بیان کرنے پر قدرت نہیں۔ ہمیشہ جھکنا پڑتا ہے، حق
پر ہونے کے باوجود اپنی بات نہیں منوا سکتا۔ موقع پر بات نہ کہنے کی وجہ سے کئی
روز تک دل و دماغ پر یاسیت چھائی رہتی ہے۔ اب بڑھتی عمر کی وجہ سے عارضۂ قلب کا
خدشہ ہے۔
جواب : اس مرض کا ایک سبب نمکین چیزیں زیادہ کھانا ہے۔ low بلد پریشر نہ ہو تو 21 روز کھانے میں نمک ترک کر دیں۔ اللہ تعالیٰ صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 21روز کے بعد مطلع کریں کہ وہم میں کتنی کمی ہوئی ہے۔ صبح سویرے فجر کی نماز کے بعد 30 منٹ تک پیدل سیر کریں۔ قبض نہ ہو ، اس کا بطورِ خاس اہتمام کریں۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔