Spiritual Healing
ن ۔ ۱، خیبر پختونخوا: زندگی بوجھ لگتی ہے۔ کہیں جانے کا دل نہیں چاہتا ۔ کام
کرتی ہوں تو آنکھوں کے آگے دھند
چھا جاتی ہے۔ سیڑھی پر سہارے کے بغیر نہیں چل سکتی ۔ خوشی کی بات ہو، خوشی محسوس نہیں ہوتی ۔ ماہر ِنفسیات کے پاس
گئی، نیورولوجسٹ سے علاج کروایا اور خواتین کے امراض کی ڈاکٹر سے بھی رجوع کیا۔ علاج ہوا لیکن مسائل جوں کے توں ہیں۔ شادی کو
17 سال گزر گئے مگر شوہر کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوئی۔ وجوہات بتانے سے قاصر
ہوں۔ پردے کی بات پردے میں رہنی چاہئے۔
جواب : اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ ’’خوش ہوکرکھاؤ پیو‘‘۔صبح سویرے بیدار ہوکر پھولوں کے پاس بیٹھئے ۔ کسی ایک پھول کو منتخب کرکے اس میں اللہ کی صناعی تلاش کیجئے اور خوش ہوں۔گفتگو کے دوران لفظوں کو دہرایئے نہیں اور نہ پریشان کرنے والی باتوں کی ذہن میں تکرار کیجئے ۔ شروع میں مشکل پیش آئے گی لیکن عمل میں باقاعدگی سےشعور پر انشاء اللہ لاشعور کی چھاپ گہری ہوجائے گی۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو یا حی یاقیوم پڑھئے۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔