Spiritual Healing
ص۔ن ، لودھراں : بہنوئی انتہائی شکی مزاج ہیں۔ بہن کوتین چار مہینے میں ایک
دفعہ گھر آنے دیتے ہیں، وہ بھی صبح سے شام تک کے لئے۔ بہن اپنے لئے خود خریداری
نہیں کرسکتی۔ اگر بازار ساتھ لے جاتے ہیں تو بہن دکاندار سے خود بات نہیں کرسکتی۔
جس گھر میں مرد زیادہ ہیں، وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ سختیاں اتنی ہیں کہ بہن
ذہنی مریضہ ہوتی جارہی ہے۔ ابو نے بہنوئی سے بات کی تو انہوں نے صاف کہہ دیا کہ
بیٹی اتنا یاد آتی ہے تو گھر بٹھادیں۔ شادی کے ابتدائی دنوں میں وہ ایسے نہیں تھے۔
پھر معلوم نہیں کیا ہوگیا کہ ہر بات میں شک کرنے لگے۔
جواب: بہن رات کو سونے سے پہلے 41 مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھے اور شوہر کا تصور کرتے ہوئے سو جائے۔
تصور یہ کرنا ہے کہ ان (بہن)کے اندر سے سبزروشنیاں نکل کر شوہر کے دماغ میں جذب
ہورہی ہیں۔
دن میں جس وقت شوہر کا خیال آئے تو خیال میں موجود سراپے میں شوہر کو شکی مزاج دیکھنے کے بجائے نرم خو اور ہنستا مسکراتا دیکھیں۔ شوگر نہیں ہے تو صبح شام ایک ایک چمچ شہد کھلائیں ۔ سبز روشنی کے تصور کی مدت 60 روز ہے۔ اللہ کے فضل سے حالات بہتر ہوجائیں گے ۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2022ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔