Spiritual Healing

برقی رو ۔ شخصیت میں کشش نہیں


اطہر اعوان (کراچی): میرے پاس ہنر ہے اورتعلیم بھی لیکن شخصیت میں کشش نہیں۔ ملازمت کے لئے مختلف اداروں میں درخواست دی مگر اب اکثر اداروں میں لڑکیوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ آج کل لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ باصلاحیت ہیں اور محنت سے کام کرتی ہیں۔ میں بھی محنتی ہوں مگر شخصیت متاثر کن نہیں اس لئے نوکری کے لئے مجھے ترجیح نہیں دی جاتی۔ میری خود اعتمادی اور قوت ِ فیصلہ متاثر ہوچکی ہے۔ گھر والوں سے مفت خورے کے طعنے سننا بہت تکلیف دہ ہے۔

جواب: سورج نکلنے سے پہلے شمال رخ آلتی پالتی مار کر بیٹھ جایئے۔آنکھیں بند اور کمر سیدھی رکھئے۔ سانس لیتے ہوئے تصور کیجئے کہ سانس کے ساتھ ایک برقی رَو سرمیں اس طرح جذب ہو رہی ہے جس طرح لہریں انٹینا میں جذب ہوتی ہیں۔ جب سینہ سانس سے بھرجائے تو سانس آہستہ آہستہ خارج کیجئے ۔ سانس خارج کرتے ہوئے برقی رَو کا تصور نہیں کرنا ۔یہ ایک چکر مکمل ہوا ۔ دوسرا چکر شروع کیجئے۔ برقی رَو کے تصور کے ساتھ دوبارہ سانس اندر لیجئے اور برقی رَو کے تصور کے بغیر خارج کردیجئے ۔اس طرح گیارہ چکر پورے کرنے ہیں۔

 اگر اس مشق کے دوران سنسناہٹ محسوس ہو تو پانچ چکروں سے شروع کر کے روز ایک چکر کا اضافہ کرکے 11 چکر تک لے جایئے ۔ مشق کے بعد دس منٹ تک آنکھیں بند کرکے ذہن کو آزاد چھوڑ کر خاموش بیٹھ جائیے۔عمل کی مدت ایک کم 61 روز ہے۔ اللہ کے بھروسے پر یقین کے ساتھ مشق کیجئے۔ انشاءاﷲ اندر میں برقی مقناطیسی رَو کی قوت میں اضافہ ہوگا اور مسائل کاحل نکلے گا جن سے آپ دوچار ہیں۔

نوٹ:قارئین اجازت کے بغیر یہ مشق نہ کریں۔



’’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2023ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔