Spiritual Healing

اولاد


جنید شاہد (اوکاڑہ ): ہم تین بہن بھائی ہیں۔ دو کو اللہ نے اولاد سے نوازا ہے۔ بڑی بہن کی شادی کوتین  سال ہو گئے ہیں۔ ان کی اولاد نہیں ہے۔ کافی علاج ہوچکا ہے  اور الحمد للہ ساری رپورٹیں  ٹھیک ہیں مگر خوشی کی خبر نہیں۔ ان میں  احساس ِ  محرومی بڑھ رہا ہے۔  

جواب :    بزرگوں کے بیان کے مطابق تجربہ ہے کہ جب عورت کے ذہن میں بار بار احساس پیدا ہوتا ہے کہ میرا بچہ ہو، میں اسے پیار کروں، اس کا خیال رکھوں، اس کے ساتھ کھیلوں ، اچھی پرورش اور تربیت کروں تو یہ سب لاشعور میں ریکارڈ ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ رحیم و کریم ہے اور مخلوق سے 70 ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے۔ 




’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (فروری                   2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔