Spiritual Healing

انگشت ِ شہادت ۔ شوگر کا علاج


ساجد علی ( کراچی) : شوگر کا مریض ہوں۔ ایک سال ہوا کہ پیشاب میں صابن ے جھاگ کی طرح جھاگ آنا شروع ہوئے ۔ ٹیسٹ رپورٹ میں انفیکشن، خون اور پروٹین کا اخراج ظاہر ہوا۔ دواؤں کے استعمال سے دو تین ہفتے میں ٹھیک ہو گیا، کچھ عرصے بعد پھر انفیکشن ہوا۔ تین مہینے پہلے کی رپورٹ میں بھی پیشاب میں پروٹین کا اخراج ظاہر ہوا تھا ۔ دواؤں سے عارضی  طور پر مسئلہ حل ہوتا ہے۔ علاج پر کافی پیسہ خرچ ہو چکا ہے مگر بیماری کی تشخیص نہیں ہو سکی۔

جواب  :  علاج کے ساتھ پرہیز بھی ضروری ہے۔ رات کو سونے سے پہلے وضو کر کے کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ جائیں یا کھڑے ہو جائیں۔ مٹھی بند کر کے شہادت کی انگلی کھول لیں۔ سیدھی انگلی آسمان کی طرف کر دیں اور یہ سوچیں کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ پانچ سے سات منٹ دل ہی دل میں دہرائیں کہ   ” اللہ مجھے دیکھ رہا ہے، اللہ مجھے دیکھ رہا “

آپ کے لئے ضروری ہے کہ حکیم یا ڈاکٹر سے کھانے پینے کا چارٹ بنوا لیں اور اس کے مطابق پرہیز کریں۔ علاج کرنا سنت ہے۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ مئی 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔