Spiritual Healing
شفقت
جنید،سیالکوٹ : کچھ لکھتے یا ٹائپ کرتے ہوئے ہاتھ کپکپانے لگتے ہیں۔ باقاعدہ محسوس
ہوتا ہے کہ ہاتھ میں توانائی مجتمع رکھنے کی قوت کمزور ہوگئی ہے۔ خدانخواستہ یہ
کیفیت بڑھ کر معذوری نہ اختیار کرلے۔
جواب: دماغ کے
اندر وہ خلیات جو اعصاب کوکنٹرول کرتے ہیں، کمزور ہو گئے ہیں اسی لئے ہاتھوں میں
کپکپاہٹ ہے۔
چمک دار سفید 2x2 سائز کے آرٹ پیپر پر کسی اچھے خطاط سے موٹے خط میں ’’الرضاعت عمانویل‘‘ لکھوائیے اور ہر لفظ پر دائرہ بنوائیے ۔ ال رضاعت عما نویل ۔۔۔۔ دائرہ ہلکا اورلفظ نمایاں ہوں۔ الفاظ سیاہ چمک دار روشنائی سے لکھے جائیں۔ آرٹ پیپر فریم کروا کر جس کمرے میں آپ سوتے ہیں، میز پر رکھ دیجئے یا دیوار پر لٹکا دیجئے۔ سونے سے پہلے اس تحریر کو دس منٹ دیکھئے ۔ رات کو سات بادام کھانا آپ کے لئے مفید ہے۔ علاج کی مدت 40روز ہے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2022ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔