Topics

کومیلا (مشرقی پاکستان)

محترم حضرت جی

آداب

پوچھنا چاہتی ہوں کہ اگر کوئی ”منت“ مانی ہو تو اسے کیسے اتارا جائے۔ میں نے پچھلے سال منت مانی تھی کہ بی اے کے امتحان میں پاس ہوجاؤں گی تو حضرت امام حسین کے نام کے پیالے بھروں گی۔

یہ بھی بتائیں کہ منت مانی کیوں جاتی ہے۔

میں نے منت لاہور میں مانی تھی اور اب میں مشرقی پاکستان میں ہوں، کیا مجھے منت پوری کرنے کے لئے لاہور جانا پڑے گا۔

کومیلا (مشرقی پاکستان)

 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ

منت اظہار عقیدت ہے۔ دنیا کی جتنی قومیں ہیں وہ اپنی قوم کے محسنوں سے عقیدت رکھتی ہیں اور کوئی بھی اس قسم کا طرز عمل اختیار کرتی ہیں جو ان کی یاد تازہ کرسکے اور ان کے مستحسن کردار کے نقوش کا احیاء کرسکے۔ اظہار عقیدت کا طریقہ استطاعت پر منحصر ہے تاکہ اس قسم کے اظہار میں مشکلات پیدا نہ ہوں۔ آسان صورتیں یہی ہیں قرآن خوانی کی جائے اور ضرورت مندوں کی خدمت کی جائے، بے نواں لوگوں کو کھانا کھلایاجائے۔

اظہار عقیدت میں ایک اصول مرکزی نقطہ کی حیثیت

رکھتا ہے، وہ …… انسانی ہمدردی…… انسانی خدمت اور

ایثار ہے۔

ایثار اتناہی کیا جاسکتا ہے جتنی توفیق ہو۔ کھانا کس طرح کا ہو…… جگہ کوئی ہو اس کا تعین کرنا زائد ہے…… اللہ دلوں کو اور نیتوں کو جانتا ہے۔

 

دعاگو

عظیمی

۲۲، جون ۱۹۷۰ء

Topics


Fakir Ki Daak

KHWAJA SHAMS-UD-DEEN AZEEMI

۲۰۰۸ کے محتا ط اعداد و شما ر کے مطابق مرکزی مراقبہ ہا ل میں مسا ئل کے حل کے لئے موصول ہو نے والے خطوط کی تعداد کم و بیش نو ہزا ر خطوط ما ہا نہ تھی ۔ تادم تحر یر آج بھی عظیمی صاحب انتہا ئی مصروفیا ت کے با وجود اپنی ڈا ک خود دیکھتے ہیں ۔ بعض اوقات با وجود کو شش کے خط کے جوا ب میں تا خیر ہو جا تی ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آپ  نے کسی خط کو جواب  دیئے بغیر تلف کردیا ہو۔عظیمی صاحب کے بیشتر مکتوبا ت رسمی تمہیدی اور مروجہ اختتا می کلما ت سے عاری ہیں ۔ آ پ خط میں فوری طور پر ہی اس مقصد ، موضو ع اور مسئلہ کے بیا ن پر آجا تے ہیں جو خط لکھنے کا محر ک بنا تھا ۔