Topics

عمران علوی سلمہہ

عزیزدوست! پیارے بھائی، گرامی قدر رفیق سفر، روحانی فرزند، نورچشم،

عمران علوی سلمہہ


 اللہ تعالیٰ آپ کے اوپر اپنی رحمتوں کی بارش برسائیں۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،

آپ کا محبت بھرا خط ملا۔

مرشد کیا ہے…… مرشد وہ ہوتاہے جو اللہ سے دوستی کرادے اور دوستی جب ہوتی ہے کہ سالک اللہ سے محبت کرے اور یہ بات اس کا علم بن جائے کہ اللہ بھی اپنی مخلوق سے محبت کرتا ہے۔ کائنات محبت کے علاوہ کچھ نہیں اور محبت مسلسل و متواتر حرکت ہے۔

مرشد، اللہ رب العالمین، غفور الرحیم کے محبوب رحمت اللعالمین کے اخلاق حسنہ کا پیروکار ہوتا ہے، اس کے اندر اگر عفو و درگزر نہ ہو تو مرشد نہیں ہے۔

آپ کو، آپ کے اہل خاندان کو اللہ تعالیٰ اپنی حفظ و امان میں رکھیں۔ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

بزرگوں کو سلام، چھوٹوں کو پیار۔

 

دعاگو

عظیمی

۲۵، اگست ۱۹۹۶ء

مرکزی مراقبہ ہال، کراچی

Topics


Fakir Ki Daak

KHWAJA SHAMS-UD-DEEN AZEEMI

۲۰۰۸ کے محتا ط اعداد و شما ر کے مطابق مرکزی مراقبہ ہا ل میں مسا ئل کے حل کے لئے موصول ہو نے والے خطوط کی تعداد کم و بیش نو ہزا ر خطوط ما ہا نہ تھی ۔ تادم تحر یر آج بھی عظیمی صاحب انتہا ئی مصروفیا ت کے با وجود اپنی ڈا ک خود دیکھتے ہیں ۔ بعض اوقات با وجود کو شش کے خط کے جوا ب میں تا خیر ہو جا تی ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آپ  نے کسی خط کو جواب  دیئے بغیر تلف کردیا ہو۔عظیمی صاحب کے بیشتر مکتوبا ت رسمی تمہیدی اور مروجہ اختتا می کلما ت سے عاری ہیں ۔ آ پ خط میں فوری طور پر ہی اس مقصد ، موضو ع اور مسئلہ کے بیا ن پر آجا تے ہیں جو خط لکھنے کا محر ک بنا تھا ۔