Topics

ارشاد علی خان صاحب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

نیازاحمد عظیمی صاحب  کےبدست آپ کا خط ملا۔ بہت خوشی ہوئی۔ اللہ آپ کو دین اور دنیا کی ساری خوشیاں دیں ۔ آمین

          جنسی جذبات قدرت کا بہت بڑا عطیہ ہیں ۔اس کی ہمیشہ قدر کرنی چاہئے۔ مادی طور پر اس جذبہ سے انسان کی نسل میں اضافہ ہوتا ہے اور روحانی طور پر عالم بالا اور آسمانوں میں پرواز ہوتی ہے۔

جب بھی فریق ثانی کو دیکھ کر جذبات میں ہیجان ہو، اللہ کی قدرت ، صناعی اور کل رنگ دنیا کی خوبصورتی کو ذہن میں بار بار دہرائیں۔ اس عمل سے آپ کے اندر اللہ کی مصنوعات میں غوروفکر کا پیٹران مستحکم ہو جائےگا اورپھر آپ اس کے قریب ہو جائیں گے۔

انسان کےا ندر بنیادی کمزوریاں تین ہیں۔

۱۔غصہ

۲۔جنس

۳۔اقتدار کی خواہش

غصہ سے انسان کے اندر وہ روشنیاں جن کے اوپر زندگی قائم ہے۔ ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں۔

جنس کے بارے میں پہلے لکھا جا چکا ہے۔

اقتدار کی خواہش انسان کے اندر کبرو نخوت پیدا کرتی ہے جو شیطان کی صفت ہے۔ اللہ نے غصہ کرنے کو بڑا سختی سے منع کیا ہے۔

قرآن میں ہے

جو لوگ غصہ نہیں کرتے ۔ اللہ ایسے احسان کرنے والے بندے سے محبت کرتے ہیں۔

اپنے سب دوستوں کو، والدصاحب کو اور والدہ کو میرا سلام عرض کریں۔۔۔

عرس کے مبارک موقع پر تشریف لائیں۔ مجھے بہت خوشی ہوگی۔

 

دعاگو عظیمی

 ۱۹ ، نومبر ۱۹۸۹

مرکزی مراقبہ ہال، کراچی

Topics


Fakir Ki Daak

KHWAJA SHAMS-UD-DEEN AZEEMI

۲۰۰۸ کے محتا ط اعداد و شما ر کے مطابق مرکزی مراقبہ ہا ل میں مسا ئل کے حل کے لئے موصول ہو نے والے خطوط کی تعداد کم و بیش نو ہزا ر خطوط ما ہا نہ تھی ۔ تادم تحر یر آج بھی عظیمی صاحب انتہا ئی مصروفیا ت کے با وجود اپنی ڈا ک خود دیکھتے ہیں ۔ بعض اوقات با وجود کو شش کے خط کے جوا ب میں تا خیر ہو جا تی ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آپ  نے کسی خط کو جواب  دیئے بغیر تلف کردیا ہو۔عظیمی صاحب کے بیشتر مکتوبا ت رسمی تمہیدی اور مروجہ اختتا می کلما ت سے عاری ہیں ۔ آ پ خط میں فوری طور پر ہی اس مقصد ، موضو ع اور مسئلہ کے بیا ن پر آجا تے ہیں جو خط لکھنے کا محر ک بنا تھا ۔