وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
اشفاق عنبر عظیمی صاحب
جو لوگ اللہ کے راستہ پر مخلصانہ طرزوں پر قدم بڑھاتے ہیں اللہ
ان کو ضرور ہدایت بخشتا ہے اور اپنے تک پہنچنے کے بے شمار راستوں میں سے راستہ دکھاتا
ہے۔
ہمیشہ ضمیر کی آواز پر دھیان رکھنے والے بندے غلطیاں کم کرتے
ہیں۔
ضمیر انسان کے اندر نور باطن ہے۔
نورباطن سے ہر انسان کا متعارف ہونا ضروری ہے۔
دعاگو
خواجہ شمس الدین عظیمی
۵، جولائی ۱۹۹۲ء
KHWAJA SHAMS-UD-DEEN AZEEMI
۲۰۰۸ کے محتا ط اعداد و شما ر کے مطابق مرکزی مراقبہ ہا ل میں مسا ئل کے حل کے لئے موصول ہو نے والے خطوط کی تعداد کم و بیش نو ہزا ر خطوط ما ہا نہ تھی ۔ تادم تحر یر آج بھی عظیمی صاحب انتہا ئی مصروفیا ت کے با وجود اپنی ڈا ک خود دیکھتے ہیں ۔ بعض اوقات با وجود کو شش کے خط کے جوا ب میں تا خیر ہو جا تی ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آپ نے کسی خط کو جواب دیئے بغیر تلف کردیا ہو۔عظیمی صاحب کے بیشتر مکتوبا ت رسمی تمہیدی اور مروجہ اختتا می کلما ت سے عاری ہیں ۔ آ پ خط میں فوری طور پر ہی اس مقصد ، موضو ع اور مسئلہ کے بیا ن پر آجا تے ہیں جو خط لکھنے کا محر ک بنا تھا ۔
Searching, Please wait..