Topics

فکر و تدبر اور علم و حکمت


حضرت داؤد علیہ السلام کی شجاعت، علم و حکمت اور فکر و تدبیر سے بنی اسرائیل کا شمار جلد ہی دنیا کی مہذب اقوام میں ہونے لگا۔ بہت سے علاقے بنی اسرائیل کے زیر تسلط آ گئے اور ایک عالیشان سلطنت وجود میں آ گئی۔ حضرت داؤد علیہ السلام نے شرعی حدود جاری کیں۔ کافروں اور بندگان خدا کو نیکی کی تلقین کی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کمال درجے کا فہم و ادراک اور عقل و دانش عطا فرمائی تھی۔

’’اور ہم نے ان کی سلطنت کو مستحکم کیا اور ان کو حکمت عطا کی اور بات کا فیصلہ کرنا سکھایا۔‘‘

(ص۔۲۰)

حضرت داؤد علیہ السلام کے معمولات میں شامل تھا کہ آپ ایک روز روزہ رکھتے تھے اور ایک روز ناغہ کرتے تھے اور تہائی رات میں عبادت کے لئے اٹھتے تھے۔حضرت داؤد علیہ السلام کو زبور عطا ہوئی۔ زبور کے لغوی معنی ٹکڑے کے ہیں۔ یہ کتاب تورات کے اصول و قوانین پر مبنی ہے۔ 

زبور پانچ کتابوں پر مشتمل ہے ہر کتاب میں متعدد ’’مرموز‘‘ ہیں۔ ہر مرموز یا حصہ اللہ کریم کی حمد و ستائش، عاجزی اور دنیا و آخرت میں بھلائی اور اللہ کی پناہ مانگنے کی دعاؤں پر مشتمل ہے۔


Topics


Mohammad Rasool Allah (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس میں کوئی سورہ، کوئی آیت اور کوئی نقطہ مفہوم و معانی سے خالی نہیں ہے۔ اﷲ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اﷲ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں اور اﷲ کی نعمتوں کے معمور خزانوں سے فائدہ اٹھائیں۔ قرآن پاک میں انبیاء سے متعلق جتنے واقعات بیان ہوئے ہیں ان میں ہمارے لئے اور تمام نوع انسانی کیلئے ہدایت اور روشنی ہے۔ کتاب محمد رسول اﷲ۔ جلد سوئم میں عظیمی صاحب نے مختلف انبیاء کرام کے واقعات میں روحانی نقطۂ نظر سے اﷲ تعالیٰ کی حکمت بیان فرمائی ہے۔