Topics

ساڑھے نو سو سال:

حضرت نوح ؑ جب قوم کی طرف سے بالکل مایوس ہو گئے، عناد ہٹ دھرمی اور باطل کشی نے انہیں بالکل ڈھانپ لیا تو حضرت نوح ؑ ملول خاطر اور رنجیدہ ہوئے۔

حضرت نوح ؑ نے ساڑھے نو سو سال تبلیغ کی جس کے نتیجے میں صرف چالیس افراد ایمان لائے۔ (بعض روایات میں ایمان لانے والوں کی تعداد ۸۰ بتائی گئی ہے۔) اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح ؑ کو تسلی دی اور فرمایا:

’’جو لوگ ایمان نہیں لائے ان کے اعمال پر رنجیدہ ہونا بیکار ہے۔ آپ نے اپنا کام پورا کر دیا جن کو ایمان لانا تھا وہ ایمان لے آئے۔‘‘

حضرت نوح ؑ کو جب معلوم ہو گیا کہ ان کی کوشش میں کوتاہی نہیں ہے بلکہ خود نہ ماننے والوں کا قصور ہے اور ان کی اپنی سرکشی کا نتیجہ ہے تو اللہ کی بارگاہ میں عرض کیا:

’’اے پروردگار! تو کافروں میں سے کسی کو بھی زمین پر باقی نہ چھوڑ اگر تو نہیں چھوڑے گا تو یہ تیرے بندوں کو بھی گمراہ کر دیں گے اور ان کی نسل بھی انہی کی طرح نافرمان پیدا ہو گی، اے رب معاف کر مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور جو آئے میرے گھر میں ایماندار اور سب ایمان والے مردوں کو اور عورتوں کو اور گنہگاروں پر یہی بڑھتا رکھ برباد ہونا۔‘‘

(سورۃ نوح۔ ۲۸)


Topics


Mohammad Rasool Allah (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس میں کوئی سورہ، کوئی آیت اور کوئی نقطہ مفہوم و معانی سے خالی نہیں ہے۔ اﷲ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اﷲ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں اور اﷲ کی نعمتوں کے معمور خزانوں سے فائدہ اٹھائیں۔ قرآن پاک میں انبیاء سے متعلق جتنے واقعات بیان ہوئے ہیں ان میں ہمارے لئے اور تمام نوع انسانی کیلئے ہدایت اور روشنی ہے۔ کتاب محمد رسول اﷲ۔ جلد سوئم میں عظیمی صاحب نے مختلف انبیاء کرام کے واقعات میں روحانی نقطۂ نظر سے اﷲ تعالیٰ کی حکمت بیان فرمائی ہے۔