Topics
شیطان آدمی کے خون کے ساتھ دوڑتا ہے۔آدمی اگر نہ چاہے اور اللہ کا باغی بن جائے تو اللہ ایسے لوگوں کے قلوب پر مہر لگا دیتا ہے اور کانوں کو سیل کر دیتا ہے اور آنکھوں پر دبیز پردہ ڈال دیتا ہے۔ اس لئے کہ وہ قدرت کی نشانیاں دیکھ کر بھی وحدہ لا شریک کی وحدانیت پر ایمان نہیں لائے۔ حضرت الیسع علیہ السلام نبی کی ذات سے بے شمار معجزات کا ظہور ہوا لیکن اس کے باوجود قوم سرکشی اور نافرمانی کرتی رہی اور اللہ کی نعمتوں کو جھٹلاتی رہی۔ قوم نے اتنا زیادہ خود کو مبتلائے عصیان کر لیا تھا کہ محب و مشفق نبی کو اللہ سے دعا کرنی پڑی کہ اب وہ اس قوم میں رہنا نہیں چاہتے۔ قوم نے سعادت ازلی کو شقاوت میں تبدیل کر لیا تھا۔
٭٭٭٭٭
خواجہ شمس الدین عظیمی
قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس میں کوئی سورہ، کوئی آیت اور کوئی نقطہ مفہوم و معانی سے خالی نہیں ہے۔ اﷲ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اﷲ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں اور اﷲ کی نعمتوں کے معمور خزانوں سے فائدہ اٹھائیں۔ قرآن پاک میں انبیاء سے متعلق جتنے واقعات بیان ہوئے ہیں ان میں ہمارے لئے اور تمام نوع انسانی کیلئے ہدایت اور روشنی ہے۔ کتاب محمد رسول اﷲ۔ جلد سوئم میں عظیمی صاحب نے مختلف انبیاء کرام کے واقعات میں روحانی نقطۂ نظر سے اﷲ تعالیٰ کی حکمت بیان فرمائی ہے۔