Topics

بیت المقدس کی تعمیر

حضرت عزیر علیہ السلام نے ارض مقدس پہنچ کر کی تعمیر کا آغاز کیا۔ شاہ فارس نے بیت المقدس کی تعمیر میں ہونے والے اخراجات پورے کئے۔

چونکہ توراۃ کے تمام نسخے تلف کر دیئے گئے تھے۔ اسرائیلی ۷۰ سال کی غلامی سے نجات پانے کے بعد توراۃ کو دوبارہ مدون کرنے کے لئے حضرت عزیرؑ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔

آسمان سے دو ’’شہاب‘‘اترے اور حضرت عزیر علیہ السلام کے سینے میں سما گئے اور آپ نے توراۃ لکھوا دی۔ بنی اسرائیل کے دلوں میں حضرت عزیر علیہ السلام کی قدر و منزلت بہت زیادہ بڑھ گئی۔ رفتہ رفتہ لوگوں کی اس قدر و منزلت نے گمراہی کی شکل اختیار کر لی اور انہوں نے حضرت عزیر علیہ السلام کو خدا کا بیٹا کہنا شروع کر دیا۔

’’اور یہودی کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے۔ یہ بے حقیقت باتیں ہیں جو وہ اپنی زبانوں سے نکالتے ہیں۔ ان لوگوں کی دیکھا دیکھی جوان سے پہلے کفر میں مبتلا ہوئے تھے۔ خدا کی مار ان پر، یہ کہاں سے دھوکا کھا رہے ہیں۔‘‘

(سورۃ توبہ۔ ۳۰)


Topics


Mohammad Rasool Allah (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس میں کوئی سورہ، کوئی آیت اور کوئی نقطہ مفہوم و معانی سے خالی نہیں ہے۔ اﷲ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اﷲ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں اور اﷲ کی نعمتوں کے معمور خزانوں سے فائدہ اٹھائیں۔ قرآن پاک میں انبیاء سے متعلق جتنے واقعات بیان ہوئے ہیں ان میں ہمارے لئے اور تمام نوع انسانی کیلئے ہدایت اور روشنی ہے۔ کتاب محمد رسول اﷲ۔ جلد سوئم میں عظیمی صاحب نے مختلف انبیاء کرام کے واقعات میں روحانی نقطۂ نظر سے اﷲ تعالیٰ کی حکمت بیان فرمائی ہے۔