Topics

ہاتھ لگائے کھجلی ہوتی ہے


سوال: میرے مرض کی شروعات کچھ اس طرح سے ہوئیں کہ آج سے چار پانچ سال پہلے سردیوں میں صرف گھٹنوں پر کھجلی ہوتی تھی۔ کھجانے سے دانہ ہو جاتا تھا اور پھر خود ہی ٹھیک ہو جاتا تھا لیکن اب حالت یہ ہے کہ اگر چہرے پر سر کے بال لگ جائیں تو بہت کھجلی ہوتی ہے۔ ہونٹوں کے ارد گرد کا حصہ ٹھوڑی تک کالا ہو گیا ہے جبکہ بھنوؤں کے ارد گرد کا حصہ سفید ہے۔ کوئی زور سے ہاتھ یا جسم کا کوئی حصہ پکڑ لے تو بھی کھجلی ہو جاتی ہے اور کھجانے سے وہ حصہ کالا پڑجاتا ہے اس کے علاوہ کندھوں، ایڑیوں پر بیٹھی رہوں تو بھی یہ تکلیف ہو جاتی ہے۔ اب تو یہ تکلیف کندھوں سے بڑھ کر نیچے کمر تک آتی جا رہی ہے۔

جواب: کھال کے تین پرت ہوتے ہیں اگر کھال کے اندرونی تیسرے پرت میں خون کے اندر زہریلے مادے سرایت کر جائیں تو یہ صورت واقع ہوتی ہے۔ خون کے اندر زہریلے مادے سرایت کر جائیں تو یہ صورت واقع ہوتی ہے۔ خون کے اندر زہریلے مادے کیوں بنتے ہیں اور ان زہریلے مادوں کا قدرتی اخراج کیوں نہیں ہوتا؟ یہ ایک الگ موضوع ہے۔ خواتین میں خون کی کثافت کا بڑا دارومدار ماہانہ نظام کے اوپر سے۔ ماہانہ نظام کا باقاعدہ پرہیز کے ساتھ علاج کرائیں۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔