Topics

پیدائشی دماغی معذور-Paidaishi dimaghi mazoor


سوال: میرا لڑکا ذہنی طور پر معذور ہے۔ بات نہیں کر سکتا، سمجھ سکتا ہے لیکن زبان نہیں چلتی اور جب چلتا ہے تو لنگڑا کر چلتا ہے، توازن ٹھیک نہیں رہتا۔ میں ایک فوجی پینشنر ہوں۔ آمدنی کا ذریعہ بھی اچھا نہیں ہے۔ ملک سے باہر علاج نہیں کرا سکتا۔ عرض ہے کہ مشورہ عنایت فرمائیں۔

جواب: کالے تلوں کا تیل اپنے سامنے نکلوا کر، اس تیل پر گیارہ ہزار مرتبہ الرضاعت عما نویل پڑھ کر دم کریں۔ گیارہ ہزار مرتبہ گیارہ دنوں میں پورا کیا جائے۔ بارھویں روز سے رات کو سوتے وقت او ر دن میں کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر اور گردن کی جوڑ پر ہلکے ہاتھ سے دائروں میں مالش کریں۔ روزانہ دودھ میں پکا کر عمدہ قسم کی دو کھجوریں رات کو سوتے وقت کھلائیں۔ نوے (90) دن تک۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔