Topics

جوڑوں کا درد


سوال: میں گذشتہ چار سال سے بیمار ہوں۔ بچے کی پیدائش کے بعد ریڑھ کی ہڈی کے اوپری حصہ میں درد شروع ہوا اور پھر جھٹکے سے لگنے لگے۔ کافی علاج کے بعد یہ جھٹکے تو ختم ہو گئے لیکن ریڑھ کی ہڈی میں درد دوبارہ شروع ہو گیا۔ یہ درد بڑھ کر شانوں اور انگلیوں کے جوڑوں میں بھی ہونے لگا ہے۔ گردن کے پٹھوں میں تناؤ اور جبڑوں میں اکثر کھچاؤ رہتا ہے۔ ہر وقت ہلکی نیند مسلط رہتی ہے جیسے کوئی نشہ آور چیز کھا لی ہو۔ زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے گردن کٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ علاج معالجے پر ایک کثیر رقم صرف کر چکی ہوں اور اب حالات مزید علاج کی اجازت نہیں دیتے۔

جواب: صرف ایک کام کیجئے وہ یہ کہ آئندہ ٹھنڈا پانی پینا بالکل بند کر دیجئے۔ جب بھی پانی پئیں نیم گرم پئیں۔ کلی شفاء کے لئے صرف یہی علاج کافی ہے۔ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں افاقہ شروع ہو جائے گا اور انشاء اللہ 2ماہ میں تکالیف سے نجات مل جائے گی پھر بھی یہ علاج(پرہیز) ایک سال تک جاری رکھئے۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔