Topics

فحش خیالات


سوال: میں بہت سے امراض کا شکار ہوں۔ میرے اندر خون کی کمی ہے۔ میں دوسروں سے کمزور ہوں، کم سنتا ہوں، نظر میں ضعف ہے اور یادداشت کمزور ہے۔ میرے ذہن میں فحش خیالات گھومتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے صحت پر بر ااثر پڑ رہا ہے میں ہر وقت صحت اچھی بنانے کی فکر میں رہتا ہوں ۔ لیکن کامیابی نہیں ہوتی اگر کوئی بتا دے کہ یہ چیز فائدہ مند ہے تو وہ چیز روزانہ استعمال کرتا ہوں۔ میں فٹ بال کا بے حد شوقین ہوں اور بہت اچھی فٹ بال کھیلتا ہوں۔ میں ایک اچھے کلب کی نمائندگی بھی کرتا ہوں۔ چاہتا ہوں کہ ایک بہترین کھلاڑی بن جاؤں اور ملک و ملت کا نام فٹ بال میں روشن کروں۔

جواب: آپ کے مسائل کی بنیادی وجہ خود اعتمادی کی کمی ہے۔ عدم اعتماد نے آپ کے ذہن میں بے یقینی کا ایک ایسا جال بن دیا ہے۔ جس سے اعصابی ٹوٹ پھوٹ زیادہ ہوتی ہے اور یہی اعصابی دباؤ بیماریوں کا سبب بن گیا ہے۔ آپ اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے اس طریقہ پر عمل کریں۔چھ انچ چوڑی اور مناسب لمبی نارنجی رنگ کی دو پٹیاں لیں اور انہیں دونوں بازوؤں پر لپیٹ کر باندھ لیں۔ صرف نہاتے ہوئے پٹیاں اتاریں باقی اوقات باندھے رہیں۔ دو ماہ کے اندر آپ کی تکالیف کا ازالہ ہو جائے گا۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔