Topics
سوال: میں گذشتہ 18ماہ سے سانس کی بیماری میں
مبتلا ہوں علاج کیا لیکن دواؤں سے ری ایکشن ہو گیا۔ پریشان ہو کر دواؤں کا استعمال
چھوڑ دیا ہے۔ رات گئے تک انتہائی تکلیف اور گھبراہٹ کے عالم میں پورے گھر میں
گھومتا رہتا ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ میرے گلے میں موجود غدود اور سانس کی نالی میں
انتہائی لیس دار کوئی شئے جمی ہوئی ہے۔ جو پھیپھڑوں تک گئی ہوئی ہے اس لیس دار
رطوبت کی وجہ سے سانس لینا میرے لئے انتہائی دشوار ہوتا ہے۔ یہ تکلیف خاص طور پر
رات کے وقت زیادہ ہو جاتی ہے عجیب بات یہ ہے کہ بلغم گلے میں سے نہیں نکلتا۔
جواب: رنگ
او روشنی سے علاج کے طریقے پر نارنجی رنگ کا پانی تیار کر کے صبح شام 2,2اونس پئیں
اس کے ساتھ ساتھ
بسم
اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
یَا فَارِقُ یَا فَارِقُ یَا فَارِقُ
یَا فَارِقُ یَا فَارِقُ یَا فَارِقُ
یَا فَارِقُ یَا فَارِقُ یَا فَارِقُ
چینی کی پلیٹوں پر زردے کے رنگ سے لکھ کر پانی سے
دھو کر دن میں تین مرتبہ پئیں۔ ایسی فضا میں وقت گزاریں جو گرد و غبار سے بالکل
پاک ہو۔ کھٹی اور سرد چیزوں سے پرہیز کریں ۔ زیادہ گرم اور زیادہ سرد جگہ پر رہنا
بھی اس مرض میں ناسازگار ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔