Topics
سوال: آج سے 3سال قبل میں ایک پیچیدہ نفسیاتی
بیماری کا شکار ہوا۔ نیورولوجسٹ مجھ کو انواع و اقسام کی نیند آور دوائیں دے کر
سلاتے رہے۔ مجھے بارہ بجلی کے جھٹکے بھی لگائے گئے۔ بالآخر ایک طویل عرصے کے بعد
میں تحلیل نفسی کے ذریعے صحت یاب ہو گیا۔ اب مجھے دو شکایات ہو گئی ہیں۔ آپ کوئی ایسا
موثر نسخہ لکھ دیں جس سے مجھے فائدہ ہو جائے۔ پہلے یہ کہ میری دور کی نگاہ بیماری
شروع ہونے کے ساتھ اچانک کمزور ہو گئی ۔ اب میں چشمہ اتارتا ہوں تو طبیعت سست ہو
جاتی ہے اور سر میں درد ہونے لگتا ہے۔ دوسرے میرے سر کے آدھے سے زیادہ بال سفید ہو
گئے ہیں۔ کسی علاج سے فائدہ نہیں ہوتا۔
جواب: نیولے کے سر کی ہڈی (کھوپڑی) حاصل کر لیں
اور اس کھوپڑی کو رات کو سوتے وقت اور دن میں چار مرتبہ چہرے اور سینے پر ملیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔