Topics

اولاد-Aulad۔حمل ۔


سوال: میری شادی کو 8سال ہو گئے ہیں مگر ابھی تک اولاد نہیں ہوئی۔ جہاں میری شادی ہوئی ہے۔ اس گھر میں بھی کوئی بچہ نہیں ہے۔ ہر طرح کا ڈاکٹری علاج کرا چکی ہوں۔ بہت ہی مایوس ہو کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں، کوئی وظیفہ بتائیں کہ اللہ تعالیٰ میری گود ہری کر دے۔ ایک دن میں ڈاکٹرنی کے پاس دوائی لینے گئی تو ایک عورت وہاں بیٹھی ہوئی تھی، کہنے لگی: اب آپ کے گھر بچے کہاں ہونگے۔ آٹھ سال گزر چکے ہیں۔

 

جواب: رات کو بعد از نماز عشاء اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 313مرتبہ ’’یا اول‘‘ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں۔ بندگوبھی سلاد یا ترکاری کے طور پر استعمال کریں۔جامنی شعاعوں کے تیل کی ریڑھ کی ہڈی کے اوپر 20منٹ مالش کریں۔پوست ریٹھے پیس کر اس کی 8گولیاں بنا لیں اور جب ایام سے فارغ ہوں تو ہر روز ایک گولی صبح نہار منہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اس دوران پرہیز کریں اور آٹھویں دن اپنے خاوند سے ملاقات کریں۔ انشاء اللہ حمل ہو جائے گا۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔