Topics
سوال: میں تین ماہ سے مراقبہ کی مشق کر رہا ہوں
اور اس دوران میرے اندر کافی تبدیلی آ گئی ہے اور میں بہت سے عجیب و غریب واقعات
سے گزرا ہوں۔ شروع شروع میں تو خیالات کی یلغار کا سامنا کرنا پڑا۔ جوں ہی مراقبہ
کرنے کے لئے آنکھیں بند کرتا۔
فضول اور لا یعنی خیالات کی رو حملہ کر دیتی لیکن
رفتہ رفتہ خیالات کا زور ٹوٹ گیا اور بتدریج یکسوئی پیدا ہوتی گئی۔ اب جب مراقبہ
کرتا تو کبھی کبھی یوں دیکھتا کہ میرے خیالات فلم کی صورت میں میرے سامنے آتے جا
رہے ہیں۔ یعنی جو کچھ ذہن میں آ رہا ہے وہ تصویری شکل میں ہے۔
جواب: بعض اوقات جسم میں کیمیائی تبدیلیاں ہوتی
ہیں۔ یہ ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ کیمیاوی تبدیلیاں یا روشنیوں میں تبدیلیاں ایک
ہی بات ہے۔ جسمانی تبدیلیاں کیمیاوی کہلاتی ہیں اور روح میں تبدیلیاں روشنیوں کی
تبدیلیاں سمجھی جاتی ہیں۔ بات ایک ہی ہے۔ معنی میں کوئی فرق نہیں صرف طرز بیان کا
فرق ہے۔
جب کوئی شخص مراقبہ کرتا ہے یا ماورائی علوم سے
متعلق کوئی دوسری مشق کرتا ہے تو کیمیاوی اور روحانی روشنیوں کو خاص تحریکات کی
وجہ سے انسان کی سماعت و رائے صوت آوازوں کو سننا شروع کر دیتی ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔