Topics

خشک خارش


سوال: تمام جسم میں اور سر میں انتہائی خشک کھجلی ہے، گچھے کے گچھے بال بھی گرتے ہیں۔ علاج ایلو پیتھک، ہومیو پیتھک کروا کر تھک چکی ہوں۔ براہ کرم اخبار جنگ کے ذریعہ کوئی مفید نسخہ بتلائیں، مشکور ہوں گی۔ سختی پریشان ہوں۔

جواب: گیارہ دانے عمدہ قسم عناب رات کو گرم پانی میں بھگو دیں۔ صبح عناب نچوڑ کر پھوک پھینک دیں اور نیم گرم پانی پی لیں۔ بدن اور سر پر خالص سرسوں کا تیل مل کر دھوپ میں بیٹھ جائیں تا کہ پسینہ آ جائے نیم کے پتوں کے پانی سے تین گھنٹے کے بعد غسل کریں۔ کھانوں میں گرم مصالحہ، سرخ مرچ، زیادہ نمک اور ہر قسم کے گوشت سے پرہیز کریں۔ گوشت میں انڈا بھی شامل ہے۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔