Topics

دل میں درد


سوال: عید کے دوسرے دن میں گھر کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک دل میں ہلکا سا درد اٹھا ۔ میں سمجھا معمولی بات ہے تھوڑے دن کے بعد پھر درد اٹھا تو میں نے ڈاکٹروں سے علاج کروایا اور درد بند ہو گیا۔ مگر کچھ دن کے بعد پھر درد ہونے لگا تو دوسرے ڈاکٹر کو دکھایا۔ اس نے کہا کہ پٹھے چڑھ گئے ہیں مگر جب فائدہ نہیں ہوا تو تیسرے ڈاکٹر کو دکھایا اور درد ٹھیک ہو گیا۔ مگر کچھ دن کے بعد اتنا شدید درد اٹھا کہ لگتا تھا کہ کوئی چیز دل میں سے اوپر سے نیچے کی طرف ٹکرا رہی ہے۔ اور دل آگ کی طرح گرم ہو گیا ہے۔ براہ مہربانی کوئی روحانی علاج بتائیں۔ میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں گا۔ یقین جانئے میں جتنا پریشان ہوں کبھی زندگی میں اتنا پریشان نہیں ہوا۔

جواب: جب بھی پانی، چائے، دودھ یا شربت پئیں تین بار "ریاحین ماء"پڑھ کر دم کر کے پئیں۔ ضروری ہے کہ ہارٹ اسپیشلسٹ سے ای سی جی کرا لیں اور اس کے مشورے پر پورا عمل کریں۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔