Topics

مرض کا علاج شادی


سوال: مجھے دورے پڑتے ہیں جس کا میرے ماں باپ نے بہت علاج کروایا ہے۔ میری دادی باباؤں کے پاس بھی لے جاتی تھیں۔ ڈاکٹری، ہومیو پیتھی کا بھی علاج کرا چکی ہوں۔ علاج چھ ماہ کا بتایا تھا لیکن ایک سال تک ہوتا رہا۔ اس بیماری کی وجہ سے میں نے تعلیم بھی چھوڑ ی۔ عرصے سے میں گھر میں بیٹھی ہوئی ہوں ، نہ کہیں اکیلی جا سکتی ہوں، نہ کسی پڑوسی کے یہاں جا سکتی ہوں، نہ کسی کے سامنے بیٹھ سکتی ہوں۔ یہ بیماری مجھے 15سال سے ہے۔ جب دورہ پڑتا ہے تو شروع میں مجھے پتہ چلتا ہے لیکن بعد میں کیا ہوتا ہے مجھے کچھ معلوم نہیں ہوتا، گھر والے بتاتے ہیں کہ میں بیہوش ہو جاتی ہوں اور اگر کھڑی ہوئی ہوتی ہوں تو گر جاتی ہوں۔ کل روٹی پکانے کے دوران ایسا ہوا جب میں باورچی خانے میں بیٹھی ہوئی تھی بیٹھے بیٹھے گر گئی اور بیہوش ہو گئی۔ میں کنواری ہوں شروع سے میرا کوئی رشتہ بھی نہیں آیا۔

جواب: آپ ہسٹیریا کی مریضہ ہیں۔ آپ کو چاہئے کہ ماہانہ نظام کی خرابی اور کمی کا علاج کروائیں۔ اس مرض کا علاج ہو جانے کے بعد دورے نہیں پڑیں گے۔ آپ کے لئے یونانی علاج مفید رہے گا۔ ایک علاج یہ بھی ہے کہ آپ کی شادی ہو جائے۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔