Topics

ترقی نہیں ہوتی۔عیب۔غلطی۔طرزفکر. Ghalat tarze fikr


سوال: چند سال پہلے میں عیوب کا مجموعہ تھا لیکن شکر ہے کہ اب میں ان کو دور کرنے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔ بحمدللہ میرے اندر اب کوئی خامی نہیں رہی لیکن اس کے باوجود مشکل یہ درپیش ہے کہ میرے حالات خراب تر ہوتے جا رہے ہیں اور ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف مائل ہیں، ایسا کیوں ہے؟

جواب: اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس بات کی توفیق دی کہ آپ اپنے عیوب کو دور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی ہے لیکن آپ کا یہ سوچنا کہ آپ عیوب سے بالکل پاک ہو گئے ہیں اور آپ سے غلطی کا صدور ممکن نہیں ہے، قدرت کے لئے ناپسندیدہ ہے۔ قدرت ایسی طرز فکر کو بنظر استحسان نہیں دیکھتی۔ آپ اپنی طرز فکر کو بدل لیں اور ہر نماز کے بعد ایک تسبیح استغفار کی پڑھا کیجئے۔ حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔