Topics

پرکشش چہرہ ۔ لیکوریا۔ زنانہ بیماری


سوال: میں چاہتی ہوں کہ میرا شمار مکمل، خوبصورت اور پر کشش شخصیات میں ہونے لگے۔ میری شکل جوانی میں بھی بچپن جیسی ہے۔ ہاتھ، پیر، کلائیاں سوکھی، سوکھی اور چہرہ حد سے زیادہ پتلا ہے۔ غذا جسم کو نہیں لگتی۔ برائے مہربانی آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیں جس کے کرنے سے میری یہ خامیاں ختم ہو جائیں۔ مراقبہ اور رنگ اور روشنی سے علاج مت تجویز کیجئے گا، مہربانی ہو گی۔

جواب: ہوشیار اور تجربہ کار لیڈی ڈاکٹر سے لیکیوریا کا علاج کرائیں۔ کمزوری کی بنیادی وجہ ختم ہو جانے سے جسمانی صحت خود بخود بحال ہو جائے گی۔ گرم اشیاء اور سرخ مرچ کھانا آپ کے لئے مضر ہے، جب بھی پانی پئیں بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم یا حفیظ یا شافی یا کافی پڑھ کر دم کر لیا کریں۔ کڑھنا اور بات بات پر غصہ کرنا چھوڑ دیں۔ 

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔