Topics

کر بھلا،ہو بھلا۔ہڈیوں جوڑوں میں درد


سوال: میں بظاہر ٹھیک ہوں لیکن کمر میں ہلکا سا درد ہوتا ہے۔ یا کولہے کی ہڈی میں درد ہوتا ہے اور کبھی گھٹنے کے اوپر چبھن سی ہوتی ہے۔ سارے جسم میں کھچاؤ سا محسوس ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا تو اس نے کہا تھا کہ کوئی وزنی چیز ایک دم اٹھانے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ اس نے دوا کے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ سیدھے فرش پر سونا، میں فرش پر سوتی ہوں۔ اس کے علاوہ اگر میں اپنے جسم پر دباؤ ڈالوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میرا جسم کانپ رہا ہو۔ اس مرض کو تقریباً چھ سات ماہ ہو گئے ہیں۔ اس کے باوجود مجھے آرام نہیں آیا۔

جواب: سرخ شعاعوں کا تیل، کمر پر درد کی جگہ دائروں میں مالش کریں۔ تیل جسم میں درد کے لئے ایک اکسیری دوا ہے۔ اس تیل کو درد کی جگہ رات کو سوتے وقت اور دن میں ایک مرتبہ دائروں میں دس دس منٹ مالش کریں ۔ بسا اوقات صرف ایک مرتبہ مالش کرنے سے برسوں پرانا درد ختم ہو جاتا ہے۔ تیل تیار ہونے کے بعد اعصابی درد کے مریضوں کو یہ تیل مفت تقسیم کیا جائے۔  کر بھلا ہو بھلا۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔