Topics
سوال: میرے کانوں میں کچھ عرصہ سے سیٹیاں سی بجنے
لگی ہیں۔ اگر میں اپنے دونوں کان بند کر لوں تو بھی دماغ میں سیٹیاں بجتی ہیں۔
کبھی کبھی تو مختلف آوازیں بولنے کی یا ٹی وی کی کانوں میں اتنی تیزی سے آنے لگتی
ہیں، لگتا ہے کان کے پردے پھاڑ دیں گی۔ ہر وقت کانوں میں سائیں سائیں ہوتا رہتا
ہے۔ براہ کرم میرے اس مرض کو دور کرنے کے لئے روحانی علاج بتائیں۔
جواب: بسم اللّٰہ لرحمن الرحیم
یَامَھْلَائیْلُ
یَاثَمْتَائیْلُ یَامِیْکَائیْلُ یَاجِبْرَائیْلُ
لکھ کر صاف شدہ روئی میں لپیٹ کر دو بتیاں بنا
لیں۔ ایک بتی صبح صادق کے وقت اور ایک بتی رات کو سونے سے پہلے مٹی کے چراغ میں زیتون کا تیل (OLIVE OIL)
ڈال کر اس میں ڈالیں اور جلا دیں۔ جب تک چراغ جلتا ہے، چراغ کے پاس لیٹی یا بیٹھی
رہیں۔ پورا علاج 40روز کا ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔