Topics

سردی میں پسینہ


سوال: میری عمر اٹھارہ سال ہے مجھے گرمی بہت لگتی ہے۔ سخت سے سخت سردی میں بھی میری ناک پر پسینہ آتا رہتا ہے اور گرمی میں تو شکل ہی بگڑ جاتی ہے۔ چہرے پر چرخ چڑھ جاتا ہے، رنگ سیاہ ہو جاتا ہے۔ آنکھوں کے سامنے اندھیرا آنے لگتا ہے۔ رنگ دن بدن کالا ہوتا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے میں احساس کمتری کا شکار ہو گئی ہوں۔ خوبصورت لڑکیوں کے سامنے اٹھنے بیٹھنے میں شدید احساس کمتری ہوتا ہے۔ خدا کے لئے کوئی ایسی تجویز کر دیں کہ میری مشکل آسان ہو جائے۔ جب صبح سو کر اٹھتی ہوں یا رات کو سوتے میں آنکھ کھل جاتی ہے تو ایک قسم کا خوف مجھ پر طاری رہتا ہے اور ہر وقت یہ سوچتی رہتی ہوں کہ میں بوڑھی ہوتی جا رہی ہوں۔

جواب: روزانہ تین عدد چینی کی پلیٹوں پر زردہ کے رنگ اور عرق گلاب سے بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم۔ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمَاتِ ربی لکھ کر ایک پلیٹ صبح، ایک شام اور ایک رات کو پانی سے دھو کر بلاناغہ چالیس روز تک پئیں۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔