Topics
سوال:
ایسے حالات سے گزر رہی ہوں کہ دماغ سوچ سوچ کر ماؤف ہو گیا ہے اس پریشانی کا سلسلہ
اس طرح شروع ہوا کہ بڑے لڑکے کی شادی کے ٹھیک 5ماہ بعد میں نے ایک دن برآمدے میں خون
کی ایک بوند دیکھی جسے نظر انداز کر دیا۔ دو تین روز گزرنے کے بعد پھر برآمدے میں
تازہ تازہ خون دیکھا اور اس کے بعد یہ سلسلہ مستقل طور پر شروع ہو گیا اور اب
برآمدے کی بجائے یہ خون صحن میں گرنے لگا۔ خیال آیا کہ چھت پر سے کسی جانور کا خون
گرا ہو گا۔ میں نے کسی سے اس کا تذکرہ نہیں کیا کہ گھر والے خوامخواہ پریشانی میں
مبتلا ہو جائیں گے۔ میری بہو نے مجھے بتایا کہ میں بہت دنوں سے خون دیکھ رہی ہوں۔
بچوں سے کہا تو انہوں نے ہم دونوں کا خوب مذاق اڑایا۔ ایک دن ہم سب بیٹھے باتیں کر
رہے تھے کہ دن کے وقت خون کی ایک بوند گری اور اتنی زور سے آواز آئی کہ ہم سب ڈر
گئے۔ خواجہ صاحب ہماری رہنمائی کریں کہ یہ سب کیا ہے۔ خدا جانتا ہے کہ میں نے کبھی
کسی کے ساتھ برائی نہیں کی جس طرح ممکن ہوتا ہے لوگوں کے کام آتی ہوں۔ جب سے یہ
سلسلہ شروع ہوا ہے ہمارے حالات روزبروز خراب ہوتے چلے گئے اور اب ہم نہایت مصیبت
اور پریشانی میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
جواب:
لوگ اس طرح جادو کرتے ہیں اور جادو کے زیر اثر کاموں میں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔
صبح، شام اور رات ایک ایک بار سورۂ فلق اور سورۂ الناس پڑھ کر پانی پر دم کریں ۔
اکیس روز تک پئیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔