Topics

بڑا سر-Bada ser


سوال: میری بڑی بہن ایک مشکل میں گرفتا ہے اس کے ہاں نو مہینے کی بجائے آٹھویں مہینے کے آخری ہفتہ میں بیٹے کی ولادت ہوئی۔ بچے کی کمر پر ایک زخم اور سر آگے سے کچھ بڑا تھا۔ پھر سر جسم کے مقابلہ میں تیزی سے بڑھنے لگا مگر جسم اتنا ہی رہا جو پیدائش کے وقت تھا۔ کئی جگہ علاج کرایا مگر افاقہ نہیں ہوا۔ حد یہ ہے کہ سر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ امید ہے کہ آپ ہمارے اس خط کا جواب جنگ کے توسط سے دیں گے۔

جواب: سورج مکھی کے بیج حسب ضرورت لے کر میدہ کی طرح باریک پیس کر رکھ لیں۔ روزانہ صبح، دوپہر اور رات چوتھائی چمچہ پسا ہوا سفوف دو چمچے پانی میں گھول کر بچے کو پلاتے رہیں۔ دلجمعی اور تسلسل سے یہ علاج جاری رکھیں۔ انشاء اللہ بچے کا سر معمول پر آ جائے گا۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔