Topics

برص کا علاج-Bars ka ilaj


سوال: پچھلے 4برسوں سے میرے چہرے پر برص کے داغ ہیں۔ ممکن حد تک علاج کی کوشش کی ہے مگر فائدہ نہیں ہوا۔ یہ داغ شروع میں پلکوں کے اوپر تھے۔ لیکن اب یہ آنکھوں کے اطراف ماتھے پر بھی نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

جواب: 9انچ 12 x انچ شیشہ پر سلیٹی رنگ کرالیں۔ رنگ دار شیشہ پر چمک دار رنگ سے موٹا موٹا خوشخط ’’قل ھوالمعین یا معروف المنان والحلیم‘‘ لکھوا لیں۔ اس شیشے کو 5فٹ کے فاصلے سے دن رات بار بار دیکھتے رہیں۔ یہ علاج آپ کو چھ ماہ تک کرنا ہے۔ علاج کے ساتھ ساتھ روزانہ جس طرح بھی کھا سکیں ٹماٹر کھایئے۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔