Topics

اندھی محبت.Andhi Mohabat- Chest Pain-Seeney Mein dard

سوال: میری عمر 14سال ہے اور ساتویں جماعت کی طالبہ ہوں۔ مجھے اپنے خالہ زاد بھائی سے گہری محبت ہو گئی ہے۔ خالہ زاد بھائی مجھ سے عمر میں 12سال بڑے ہیں اور وہ بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ میں ان سے شادی کرنے کی حد تک محبت کرتی ہوں۔ 

میری شادی ہونے میں تقریباً چھ سات سال کا وقت لگے گا۔ میں یہ سوچ کر پاگل ہو جاتی ہوں کہ اتنا عرصہ کیسے گزاروں۔ اس سوچ کی وجہ سے میرے سینے میں درد ہونے لگتا ہے۔ کسی طرح کی بھی دوا کھانے سے درد ختم نہیں ہوتا۔ میں نہ تو کوئی وظیفہ چاہتی ہوں نہ کوئی عمل پڑھ سکتی ہوں ، مجھے تو صرف ایسا علاج بتا دیں کہ شادی ہونے تک دل قابو میں رکھ سکوں اور سینہ میں درد نہ ہو کیونکہ میں محبت میں بالکل اندھی ہو چکی ہوں۔ اور میری محبت سچی اور پاک ہے۔

جواب: کھانوں میں نمک کی مقدار کم کردیں۔ صبح، دوپہر اور رات ایک ایک چمچہ شہد پر تین بار بسم اللہ شریف کے ساتھ یَاحَیُّ قَبْلَ کُلِّ شَئِییَا حَییُّ بَعْدَ کُلِّ شَئِی پڑھ کر دم کر کے کھائیں کم سے کم چالیس روز تک۔


Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔