Spiritual Healing
سوال: ہم اپنے بڑے بھائی کی تکلیف سے بہت پریشان
ہیں۔ میرے بھائی کے جگر پر ورم آ گیا تھا۔ لیکن پھر یہ بیماری ٹھیک ہو گئی۔
اس کے دو یا تین سال کے بعدان کے ٹخنوں کی ہڈیوں
میں درد ہو گیا۔ جو ابھی تک موجود ہے۔ کافی علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ذہن
بھی بہت کمزور ہے۔ لکھنا پڑھنا سکھایا مگر یہ سب بھول جاتے ہیں۔ کوئی چیز یاد نہیں
رہتی۔ غصہ بے حد آتا ہے۔ چڑچڑاپن بھی بہت زیادہ ہے۔ ہنستے بھی بالکل نہیں ، کبھی
کبھی بس مسکرا دیتے ہیں۔ التجا ہے کہ کوئی ایسا علاج بتائیں کہ وہ پوری طرح صحت
مند ہو جائیں۔
جواب: بھائی کو پینے کے لئے جب بھی کوئی مشروب دیں
اس کے اوپر ایک مرتبہ بسم
اللّٰہ الرحمن الرحیم۔ ان اللّٰہ علیٰ کل شئی قدیر پڑھ کر دم کر دیا کریں ۔ علاج کی مدت نوے دن ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔