Spiritual Healing

چاند گرہن


سوال: میرے بائیں پاؤں کی پنڈلی دائیں پاؤں کی نسبت بہت پتلی ہے۔ والدہ مرحومہ کے کہنے کے مطابق جب میں چھوٹا تھا تو چاند گرہن میں آ گیا تھا۔ جس کی وجہ سے یہ نقص پیدا ہو گیا۔ میں نے کراچی کے ایک ماہر ڈاکٹر کو دکھایا۔ انہوں نے دیکھنے کے بعد کہا کہ پاؤں کے عضلات کمزور رہ جانے کی وجہ سے یہ نقص پیدا ہو گیا ہے۔ لیکن علاج سے بھی کوئی فرق نہیں ہوا۔

جواب: کالے تلوں کا تیل اپنے سامنے نکلوائیں۔ تیل کی مقدار کم سے کم آدھ سیر ہونی چاہئے۔ کل شئی یرجع الی اصلہ 11ہزار مرتبہ پڑھ کر اس تیل پر دم کریں اور تیل کو کسی بوتل میں محفوظ کر دیں۔ بوتل پر کارک لگا کر رکھیں۔ مندرجہ بالا آیت روزانہ ایک نشست میں ایک ہزار بار پڑھنا ضروری ہے۔ جب نشست ختم کریں تو کارک کھول کر بوتل میں دم کر دیں اور کارک لگا دیں۔ روٹی پر چپڑ کر کھائیں اور یہ تیل 3ماشہ روزانہ ہلکے ہاتھ سے متاثرہ عضلات پر مالش کریں۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔