Spiritual Healing
سوال: ہم بڑی ہی سخت اور طویل پریشانی کے بعد آپ
سے رجوع کر رہے ہیں۔ ہمارا بچہ جس کی عمر 9سال ہے اس کی صحت بہت خراب اور گری ہوئی
رہتی ہے۔ پیٹ کی خرابی دست اور پتلے پاخانے کسی بھی علاج سے ٹھیک نہیں ہوتے۔
جواب: رنگ اور روشنی سے علاج کے طریقہ پر زرد
شعاعوں کا پانی تیار کریں۔ دو عدد پلیٹوں پر کھانے کے زرد رنگ اور عرق گلاب سے
بسم اللّٰہ
الرحمٰن الرحیم
اِنَّ اللّٰہَ
کَانَ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمَاْ
لکھ کر دونوں وقت کھانے سے پہلے زرد شعاعوں کے
پانی سے دھو کر پلائیں۔ خوراک ایک ایک اونس پانی ہے۔ وقت بے وقت کچھ نہ کچھ کھانے
کی عادت انتہائی نقصان دہ ہے۔ نمک برائے نام استعمال کرائیں۔ اس علاج سے کور نک
ڈسنٹری انشاء اللہ ختم ہو جائے گی۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔