Spiritual Healing
سوال: میں پچھلے ایک سال سے پیٹ کی بیماری اور یرقان کا شکا رہوں۔ ساتھ میں پرانی پیچش بھی ہے۔ اب حالت یہ ہے کہ کبھی کبھی پیٹ میں بھاری پن اور جلن ہوتی ہے۔ اعصاب میں تناؤ، سر میں شدید درد اور دماغ بھاری ہو جاتا ہے۔ پورے بدن اور ہاتھ پاؤں میں سوئیاں چبھتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ مرض کی شدت ہوتی ہے تو فضا دھندلی دکھائی دیتی ہے۔ ہر قسم کا علاج کرا چکا ہوں اور اب بھی علاج جاری ہے لیکن مستقل فائدہ نہیں ہوا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ دیکھنے میں تندرست نظر آتا ہوں۔ لیکن ان امراض نے پریشان کر رکھا ہے کوئی عمل تجویز فرمایئے جو میں علاج کے ساتھ ساتھ جاری رکھوں۔
جواب: رات کو 11مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر ہاتھ کے انگوٹھوں پر دم کیجئے اور آنکھوں پر ایک مرتبہ پھیر لیجئے۔ سیدھا انگوٹھا سیدھی آنکھ پر اور الٹے ہاتھ کا انگوٹھا الٹی آنکھ پر۔ یہ عمل سوتے وقت چالیس دن تک کیجئے انشاء اللہ آپ کی تحریر کردہ شکایتیں بہت جلد رفع ہو جائیں گی۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔