Spiritual Healing
سوال: میرے دونوں کندھوں کی ہڈیاں بہت زیادہ ابھری
ہوئی ہیں۔ بائیں کی نسبت دائیں کندھے کی ہڈی زیادہ باہر نکلی ہوئی ہے۔ مہربانی
فرما کر آپ مجھے اس کا علاج بتا دیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ میرے چہرے پر چیچک کے داغ
ہیں۔ والدین نے میری منگنی بچپن ہی میں کر دی تھی۔ اب میری منگیتر نہ صرف یہ کہ
میرے سامنے نہیں آتی بلکہ مجھے دیکھ کر نفرت کرتی ہے او ر منہ پھیر لیتی ہے۔
حالانکہ میں کوئی برا کام بھی نہیں کرتا جس کی وجہ سے نفرت کرتی ہو۔ نفر ت کی جو
وجہ میری سمجھ میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ اس کے مقابلہ میں کم خوبصورت ہوں۔ کوئی علاج
بتادیجئے تا کہ اس کی نفرت محبت میں بدل جائے۔ آپ کو اپنا بزرگ سمجھ کر حال دل لکھ
رہا ہوں۔
جواب: سب کاموں سے فارغ ہو کر رات کو سونے سے پہلے
اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ ایک سو مرتبہ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیمoبسم اللّٰہ الواسع جل جلالہ پڑھ کر آنکھیں بند کر بیٹھ جائیں اور
اپنی منگیتر کا تصور کریں۔ دس منٹ تصور کرنے کے بعد کوئی کام کئے بغیر سو جائیں۔
اس عمل کی مدت چالیس کے اوپر ایک روز ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔