Spiritual Healing

سوچوں میں ڈوبے رہنا


سوال: میرے بھائی ان دنوں پریشان ہیں۔ ہر وقت سوچوں میں ڈوبے رہتے ہیں اور صحت روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ان کی اس حالت کا ذمہ دار ان کا ایک دوست ہے جسے وہ بہت چاہتے ہیں لیکن وہ دوست حد سے زیادہ خود غرض ہے۔ بھائی کی وجہ سے پورا گھر اس شخص کی بے انتہا عزت کرتا ہے لیکن اس کا حال یہ ہے کہ نہ صرف یہ بھائی سے سیدھے منہ بات نہیں کرتا بلکہ دیگر دوستوں کے سامنے ان کے ساتھ نہایت توہین آمیز انداز میں پیش آتا ہے۔ ان سب باتوں کے باوجود بھائی شام کو تھکے ہارے واپس آتے ہیں تو آرام کے بجائے اپنے مطلب پرست دوست کی ایک جھلک دیکھنے نکل جاتے ہیں اور پھر رات گئے گھر لوٹتے ہیں۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ دوست کی بے رخی کے باوجود بھائی گھر والوں سے دور اس نامعقول شخص کی طرف کھنچتے جا رہے ہیں۔ میں آپ سے دست بستہ التجا کرتی ہوں کہ کوئی ایسا روحانی علاج بتا دیں کہ ہمارا کھویا ہوا بھائی ہمیں واپس مل جائے ورنہ ان کا مستقبل برباد ہو جائے گا اور اس بات کا والدین کو کس قدر صدمہ ہو گا اس کا اندازہ آپ بخوبی کر سکتے ہیں۔

جواب: جب تک آپ کے بھائی کا ذہن نارمل ہو روزانہ رات کو سوتے وقت 41مرتبہ آیت الکرسی عظیم تک پڑھ کر پانی پر یا دودھ پر یا چائے پر دم کر کے پلا دیا کریں۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔