Spiritual Healing
سوال: گزارش ہے کہ منفی خیالات، شیطانی وسوسوں،
ناگہانی آفات، لوگوں کے حسد وغیرہ سے محفوظ رہنے کے لئے کچھ ورد تحریر فرما دیں تا
کہ دل کو تقویت رہے کہ روحانی غذا مل رہی ہے۔ کمزور دل انسان مایوسی کے دریا میں
ڈوب جاتا ہے۔ مجھے ہزاروں قسم کے لوگوں سے سابقہ پڑتا ہے۔ کوئی تعریف کرتا ہے،
کوئی نقصان پہنچانے کی دھمکی دیتا ہے، کوئی کورٹ میں کیس کرنے کی دھمکی دیتا ہے،
کوئی وکیل کے ذریعے نوٹس بھیجتا ہے۔ ان سب سے مامون رہنے اور دل کو تقویت حاصل
ہونا ضروری ہے۔
جواب: ہر نماز کے بعد سو مرتبہ نصر من اللّٰہ و فتح قریب پڑھکر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔ انشاء
اللہ آپ دشمنوں کے شر اور حسد سے محفوظ رہیں گے۔
پڑوس کے لوگوں کی خراب ذہنیت سے بچنے اور دشمنوں
کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے فجر کی ادا نماز کے بعد سو مرتبہ نصر من اللّٰہ و فتح قریب پڑھ کر پانی پر دم کریں اور اپنے سب بچوں
کو پلا دیا کریں۔ انشاء اللہ آپ کے بچے دشمنوں کے شر سے محفوظ رہیں گے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔