Spiritual Healing

خون میں کمزوری


سوال: میرے شوہر پچھلے تین چار سال سے ایک عجیب کیفیت سے دوچار ہیں۔ اس مرض یا کیفیت کی صحیح تشخیص نہیں ہو پائی کیونکہ مختلف اندازوں سے اب تک جو علاج ہوا ہے اس کے حوصلہ افزاء نتائج مرتب نہیں ہوئے۔ معاملہ یہ ہے کہ میرے شوہر کی کہنیوں، ہاتھوں کی انگلیوں اور گھٹنوں میں اتنا شدید درد ہوتا ہے کہ وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو جاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی ان کے پاس لیٹا ہوا ہے یا باہر سے اندر آ رہا۔ کبھی یوں لگتا ہے کہ کسی نے انہیں زور سے دھکا دیا ہے کیونکہ وہ زور سے گر جاتے ہیں۔

جواب: گذشتہ دور میں نمک بہت زیادہ استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے خون میں اور گردوں میں کمزوری واقع ہو گئی ہے۔ ایک ہفتہ تک نمک بالکل ترک کریں۔ اور ایک ہفتے کے بعد میڈیکیٹڈ سالٹ استعمال کرائیں۔ انشاء اللہ چند ہفتوں میں ساری شکایات رفع ہو جائیں گی۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔