Spiritual Healing

جن


سوال: میں حافظ قرآن ہوں۔ کبھی کبھی رات کو ایسا ہوتا ہے کہ کوئی چیز دبا لیتی ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ میں جاگ رہا ہوں مگر اس چیز کے دفاع کی قوت بالکل سلب ہو جاتی ہے اور اس دوران یوں ہوتا ہے کہ میں اپنا ہاتھ منہ میں ڈال کر انگلی کو دانتوں سے چباتا ہوں تو یوں لگتا ہے کہ جیسے میرے ہاتھ میں خون نہیں اور کبھی اس دوران روتا ہوں، آواز نہیں نکلتی، خوفناک آوازیں نکلتی ہیں۔ اگر کوئی آواز دے تو جلدی چھٹکارا ہو جاتا ہے وگرنہ میرے اندازے کے مطابق کم از کم پانچ منٹ تک اس عذاب میں مبتلا رہتا ہوں۔ رات سوتے وقت 6کلمے ، سورہ فاتحہ، سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات، آیت الکرسی تا ختم رکوع اور سورہ بقرہ کی آخری آیات پڑھ کر سونا ہمارے سارے گھر والوں کا معمول ہے بلکہ ہمارے خاندان کے بچے کو سب سے پہلے یاد کرایا جاتا ہے اور بچے بھی پڑھتے ہیں۔ ہاں اگر معمولات کے ساتھ سورہ جن پڑھ لیا کریں تو بالکل ٹھیک رہتا ہوں اگر کسی دن پڑھنا بھول جائے اور جلدی نیند آ جائے تو اس دباؤ کا ہونا لازمی امر ہے۔ اس دباؤ کے بعد سورہ جن پڑھ کر سوتا ہوں یعنی سورہ جن لازماً پڑھنا پڑھتی ہے ۔ جواب ارشاد فرمائیں۔

جواب: سورہ جن پڑھنے سے جب آپ ٹھیک رہتے ہیں تو سورہ جن پڑھ لیا کریں، پریشان ہونے کی کیا بات ہے۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔