Spiritual Healing
سوال:
تین سال سے اس مرض میں مبتلا ہوں کہ جب رات کو سوتا ہوں تو تھوڑی دیر بعد میرے
پاؤں سے لے کر سر تک کبھی سر سے سینہ تک کوئی نادیدہ چیز مجھے دباتی ہے۔ اس وقت
مجھ میں بستر پر ہلنے کی یا آواز نکالنے کی طاقت بھی نہیں رہتی اور یہ صورت ایک دو
منٹ سے دو تین منٹ تک رہتی ہے۔ کبھی کبھی ایک رات میں تین چار مرتبہ بھی ایسا ہوتا
ہے۔ دبانے کے وقت تو کوئی چیز یا صورت نظر نہیں آتی البتہ ایک آواز سننے میں آتی
ہے۔ اگرچہ اس وقت بیہوش ہوتا ہوں پھر بھی کچھ ہوش رہتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اب
مجھ پر یہ ہو رہا ہے اس وقت میں دل میں آیۃ الکرسی پڑھتا رہتا ہوں۔ اور جب یہ چھوڑ
دیتا ہے تو سارا جسم اچھل جاتا ہے جیسے سخت مصیبت سے آزادی ملی ہو۔ اور جب کبھی
اچانک نیند سے بیدار ہو جاتا ہوں تو کمرہ میں ہر چیز انسانی صورت میں نظر آتی ہے۔
جواب:
جتنے خلیے دماغ میں روٹین کی زندگی گزارنے کے لئے کھلے ہوئے ہوتے ہیں ان سے زیادہ
خلیے کھل گئے ہیں۔ اس کا علاج نمک کے استعمال میں کمی اور روزانہ شہد کا استعمال
ہے۔ دن میں تین مرتبہ شہد کھایئے اور چند روز کے لئے نمک چھوڑ دیجئے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔