Spiritual Healing

۔ بیوی سے محبت۔ بیوہ عورت-Baiwa Aurat


سوال: بارہ سال پیشتر میں نے ایک بیوہ عورت سے شادی کی تھی۔ ہم دونوں میں بہت محبت تھی کچھ عرصہ سے میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ وہ میری ذات سے بیزاری محسوس کر رہی ہے ۔ بات بات پر جھگڑنا اس کا معمول بن گیا ہے۔ دل چاہتا ہے اسے طلاق دے دوں لیکن اپنی بچی کی خاطر خود کو مجبور پاتا ہوں۔ براہ کرم کوئی ایسا وظیفہ یا طریقہ بتا دیجئے کہ ہم دونوں میں پہلے جیسی محبت ہو جائے۔

جواب: جس کمرہ میں آپ اور آپ کی بیگم سوتی ہیں اس کمرے میں سوائے پلنگ اور ایک میز کے دوسری کوئی چیز نہیں ہونی چاہئے۔ دوسرا سامان ہو تو سب ہٹا دیجئے۔ بازار سے ایک گلدان خریدیئے اور ساتھ پلاسٹک کی بنی ہوئی ٹہنیاں۔ یہ ٹہنیاں گلدان میں ڈال کر میزکے اوپر رکھ دیجئے۔ روزانہ گلاب کا ایک پھول اس گلدان میں رکھ لیجئے۔ ہر چوبیس گھنٹے کے بعد گلاب کا پھول بدلنا بہت ضروری ہے۔ گلاب کے پھول کا رنگ ہلکا گلابی ہونا چاہئے۔ اس کے ساتھ اپنا اور اپنی بیگم صاحبہ کا فوٹو بڑے سائز میں بنوا کر الگ فریم کروالیں اور اس فوٹو کو ایسی جگہ لگا دیجئے جہاں پلنگ پر لیٹے وقت بار بار نظر پڑتی رہے۔ انشاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ طلاق کو ناپسند کرتا ہے۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔