Spiritual Healing

پیر سو جاتے ہیں۔ pair ka so jana. حبس ریاح۔ گیس


سوال: میرے پیٹ میں ہر وقت بے چینی رہتی ہے ، گڑ گڑ کی آوازیں آتی رہتی ہیں، بیٹھتا ہوں تو پیٹ اندر کو جاتا ہے، زیادہ دیر بیٹھ نہیں سکتا اگر زیادہ دیر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہوں تو پاؤں میں درد ہونے لگتا ہے اور پاؤں سو جاتے ہیں اور کبھی کبھی اچانک سینے میں کمر میں یا پھر پسلیوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ پیٹ میں کبھی ہوا بھر جاتی ہے اور پیٹ سخت ہو جاتا ہے اور پھر کچھ دیر بعد نرم ہو جاتا ہے۔ نیند نہیں آتی، ساری رات جاگ کر آنکھوں میں گزارتا ہوں۔ ڈر بہت لگتا ہے سب گھرو الے ہونے کے باوجود بھی ڈر لگتا ہے۔ اگر رات کو کسی چیز کے گرنے کی آواز آئے تو دل ایک دم دھڑکنے لگتا ہے۔گلے میں خشکی رہتی ہے۔ کسی سے بات
کرنے کو دل نہیں چاہتا، زیادہ تر خاموش اور اداس رہتا ہوں۔

جواب: یہ سب حبس ریاح کی علامات ہیں۔ زرد شعاعوں کا پانی 2,2اونس دونوں وقت کھانے سے پہلے پئیں۔ جب کوئی مشروب، پانی ، چائے، شربت، دودھ، کوک وغیرہ پئیں بسم اللہ کے ساتھ 9بار ریاحین ماء پڑھ کر دم کر کے پئیں۔ کھانوں میں چکنائی بڑا گوشت انڈے اور زیادہ مصالحہ دار غذاؤں سے پرہیز کریں۔ مقامی طور پر کسی یونانی دواخانہ سے گیس کا باقاعدہ یونانی علاج کرائیں۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔