Spiritual Healing

سوتے میں پیشاب نکل جاتا ہے


سوال: میرے تمام چھوٹے بھائی بہن رات کو جب سوتے ہیں تو سونے کے دو گھنٹہ کے بعد بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ وہ سونے سے پہلے پیشاب کر کے سوتے ہیں پھر بھی بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں۔ اتنی گہری نیند سوتے ہیں کہ اگر انہیں پیشاب کرنے کے لئے اٹھایا بھی جائے تو وہ اٹھ نہیں سکتے۔ پیشاب کی مقدار کبھی کم ، کبھی زیادہ ہوتی ہے۔ میرے والدین نے ہر قسم کا ڈاکٹری، حکیمی اور ہومیو پیتھی کا علاج کروایا مگر فائدہ نہیں ہوا۔

جواب: آپ کے بھائی اور بہن رات کو جب گہری نیند سو جائیں ان کے قریب سرہانے کی طرف کھڑے ہو کر ایک مرتبہ سورہ بقرہ کی آیت الم سے یومنون بالغیب تک پڑھ کر سنا دیا کریں۔ اتنی آواز سے کہ نیند خراب نہ ہو ۔ یہ عمل 21روز تک کر لیجئے۔ انشاء اللہ فائدہ ہو گا۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔