Spiritual Healing

بیٹی نہیں بیٹا-Beti Nahin Beta


سوال: میرے دو بچے ہیں۔ ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔ میرے خاوند کا اصرار ہے کہ اور بچے ہوں اور وہ بھی نرینہ اولاد۔ کیونکہ لڑکیوں سے انہیں چڑ ہے۔ چھوٹا بچہ سات سال کا ہے۔ میں اور میرے خاوند ڈاکٹری نقطہ نظر سے بالکل صحت مند ہیں۔ آپ سے دست بستہ عرض ہے کہ خدارا کچھ کیجئے تا کہ آئندہ ہمیں اللہ تعالیٰ لڑکا عطا کریں۔

جواب: فجر کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۂ یٰسین شریف پڑھ کر پانی پر دم کر کے خود بھی پئیں اور اپنے شوہر کو بھی پلائیں۔ اللہ تعالیٰ اولاد نرینہ عطا فرمائیں گے۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔