Topics

گاجریں کھایئے۔ہم جنس میں کشش نظر آتی ہے

س: آپ میرے خط کا جواب ضرور دیں ورنہ میں تباہ و برباد ہو جاؤں گا۔ لکھتے ہوئے شرم آ رہی ہے مگر مجبوری ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ہم جنس میں کشش نظر آتی ہے۔ خدارا مجھے اس بری عادت سے بچا لیجئے ورنہ میں تباہ و برباد ہو جاؤں گا۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے پڑھائی سے کوئی دلچسپی نہیں رہی حالانکہ پرائمری سے میٹرک تک میرا تعلیمی کیریئر بہت اچھا تھا۔ نویں جماعت میں آنے کے بعد پڑھائی سے دل بالکل اچاٹ ہو گیا ہے۔ دماغ برے برے خیالات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ میں چار آدمیوں میں بیٹھ کر بات نہیں کر سکتا۔ چلتا ہوں تو یوں لگتا ہے کہ لوگ میری طرف دیکھ رہے ہیں۔ مجھے اپنے وجود سے شرم آتی ہے۔

ج: کھانوں میں مندرجہ ذیل اشیاء سے پرہیز کریں۔ گوشت، مچھلی، انڈا، گرم مصالحہ۔

روزانہ شام کے وقت گاجریں پانی میں پکا کر آسمان کے نیچے چھلنی سے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ صبح ان گاجروں میں ٹھنڈا دودھ ڈال کر کھا لیں۔ دودھ اور گاجریں کھانے کے آدھے گھنٹے بعد تک کوئی چیز نہ کھائیں۔ علاج کی مدت اکیس روز ہے۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****